افغان طالبان نےایک اورامریکی شہری رہاکردیا

ہاٹ لائن نیوز : افغان طالبان نے ایک اور امریکی شہری کو رہا کردیا، امریکی خاتون فائی ہال کو گذشتہ ماہ افغانستان میں گرفتارکیاگیا تھا۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کیمطابق ، افغان طالبان نےایک امریکی شہری کورہاکیاہے،جسے برطانوی جوڑے ، باربی اور پیٹر رینالڈس کیساتھ گرفتارکیاگیاتھا۔
اس سلسلے میں ، سابق امریکی سفیر زلمے خلیلزاد نے کہا ہے کہ امریکی خاتون فائی ہال کو کابل میں قطر سفارتخانے کے حوالے کردیاگیاہے ، جسکوجلد ہی امریکہ بھیج دیا جائیگا۔









