ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کو واضح پیغام دے دیا: خواجہ آصف

0
12
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کو واضح پیغام دے دیا: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ پریس کانفرنس میں خیبر پختونخوا حکومت سے متعلق ریاستی مؤقف واضح کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے معاملے میں سہولت کاری کے الزامات کے پیچھے سیاسی مؤقف چھپایا نہیں جاسکتا۔ ان کے مطابق دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومتوں کو بھی مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزیر دفاع نے سوال اٹھایا کہ جب ملک دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے تو خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے میں عملی طور پر آگے کیوں نہیں آتی۔ انہوں نے صوبے میں پولیس کی استعداد بڑھانے اور دہشتگردی سے متعلق مؤقف میں وضاحت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
خواجہ آصف کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں خیبر پختونخوا حکومت سے متعلق متعدد نکات واضح طور پر سامنے رکھے گئے اور یہ پیغام دیا گیا کہ دہشتگردی کے معاملے پر موجودہ طرزِ عمل مزید قابل قبول نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کا استحکام بنیادی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ ریاست موجود ہوگی تو سیاست، جمہوریت اور شہریوں کے حقوق بھی برقرار رہیں گے۔

Leave a reply