گوگل کروم صارفین کے لیے اہم سکیورٹی اپ ڈیٹ، براؤزر فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت

0
0
گوگل کروم صارفین کے لیے اہم سکیورٹی اپ ڈیٹ، براؤزر فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت

گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں براؤزر کی متعدد خامیوں کو دور کیا گیا ہے۔

گوگل کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے کروم میں موجود مجموعی طور پر 32 سکیورٹی کمزوریوں کو ٹھیک کیا گیا ہے۔ ان میں بعض خامیاں ایسی بھی ہیں جو صارفین کے لیے سکیورٹی خطرات کا باعث بن سکتی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ونڈوز کمپیوٹرز پر استعمال ہونے والے کروم براؤزر میں سامنے آنے والی کمزوریوں میں CVE-2026-102331 بھی شامل ہے، جسے میموری کرپشن سے متعلق ایک سنگین سکیورٹی خامی قرار دیا گیا ہے۔

صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کروم براؤزر کا ورژن چیک کریں اور اگر نئی اپ ڈیٹ دستیاب ہو تو اسے فوری انسٹال کرلیں۔

کروم کو اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ

کروم عموماً خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے، تاہم صارف دستی طور پر بھی اپ ڈیٹ چیک کرسکتے ہیں۔

اس کے لیے:

1. گوگل کروم کھولیں اور اوپر دائیں جانب موجود تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں۔
2. Settings میں جائیں۔
3. بائیں جانب موجود About Chrome پر کلک کریں۔
4. کروم خودکار طور پر دستیاب اپ ڈیٹ تلاش کرے گا۔
5. اپ ڈیٹ مکمل ہونے کے بعد Relaunch پر کلک کریں۔

براؤزر کو تازہ ترین ورژن پر رکھنے سے سکیورٹی خامیوں کے ممکنہ خطرات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Leave a reply