دولہا بارات چھوڑ کر قذافی اسٹیڈیم جاپہنچا

0
139
دولہا بارات چھوڑ کر قذافی اسٹیڈیم جاپہنچا

ہاٹ لائن نیوز : ضلع جھنگ کا ایک انوکھادلہا اپنا بارات چھوڑ گیا اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں جاپہنچا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین میچ کے دوران ، جب رپورٹر نے دولہا سے پوچھا ، تو انہوں نے کہا ، “اتنے سالوں کے بعد ، بین الاقوامی کرکٹ پاکستان آئی ہے، کرکٹ پہلے اور بارات بعد میں ہے۔”

دولہا نے مزید کہا ، “اگر دلہن ناراض ہے تو ، ہوتی رہے ، لیکن کسی بین الاقوامی ٹیم کا خیرمقدم کرنا زیادہ ضروری ہے۔”

اس حیرت انگیز صورتحال نے اسٹیڈیم میں کرکٹ کے شائقین کو بھی خوب تفریح فراہم کی۔

Leave a reply