گرل فرینڈ کےسامنے ہیروبننے کے لئے ‘ولن’ سروس متعارف

0
148
گرل فرینڈ کےسامنے ہیروبننے کے لئے 'ولن' سروس متعارف

‘ولن’ سروس گرل فرینڈ یا بیوی کے سامنے ہیرو بننے کے لئے متعارف کرائی گئی ہے ۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ ملائیشین شہری لوگوں کو اپنی گرل فرینڈز اور بیویوں کےسامنے ہیرو بننےکےلیےولن خدمت دےرہاہے۔

28 سالہ شازالی سلیمان نے رواں ماہ کے شروع میں سوشل میڈیا پر اپنی خدمات کو فروغ دیا ، اور یہ دعوی کیا کہ وہ صارفین کو انکی مردانگی کو ظاہر کرنے اور انکے شراکت داروں پر تاثر چھوڑنے میں مدد کرسکتا ہے۔

سلیمان نے کہا کہ آپ یہ سوچ کر تھک چکے ہیں کہ آپ کمزور ہیں؟ معقول فیس لیکرمیں آپکوہیروثابت کرنے میں مدد کروں گا۔

وہ دعوی کرتا ہے کہ “بس مجھے وقت اور جگہ بتائیں ، میں آپکے ساتھی کو ‘پریشان’ کرنیکے لئے کچھ کروں گا ، آپ ہیرو کی حیثیت سےوہاں آئینگے اس طرح آپکو خود کو ایک ہیروثابت کرنےکا موقع ملے گا۔”

Leave a reply