حج کی درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانےوالے عازمین کے لیے خوش خبری

0
215
حج کی درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانےوالے عازمین کے لیے خوش خبری

ہاٹ لائن نیوز : حکومت نے حج کی درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کو خوشخبری سنا دی ہے۔ سرکاری حج سکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین حج ادا کر سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے 5 ہزار خالی نشستوں کے لیے حج درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حج درخواستوں کی وصولی 10 جنوری سے شروع کی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور نے نئی حج درخواستوں کی قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق کنفرم حج ٹکٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے پانچ دن مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

Leave a reply