اداکارہ کو فلسطین کی حمایت کرنا مہنگا پڑگیا

0
70

ہاٹ لائن نیوز : شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انسٹاگرام نے فلسطین کی حمایت کرنے پر ان کے اکاؤنٹ پر ’شیڈو بین ‘ کردیا ہے تاہم وہ اس پابندی کے باوجود غزہ کے لیے آواز اٹھاتی رہیں گی۔

اشنا شاہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی بربریت اور نسل کشی کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتی ہوئی نظر آتی ہیں، وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں کی آواز بنتی ہیں۔

اداکارہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے صارفین میں بیداری پیدا کر رہی ہیں اور اسرائیل کی منافقت اور جہالت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہی ہیں۔

Leave a reply