بیٹا ماں کے علاج کے لیے ‘ہائی ہیلز’ پہن کر چندہ جمع کرنےلگا

0
163
بیٹا ماں کے علاج کے لیے 'ہائی ہیلز' پہن کر چندہ جمع کرنےلگا

ہاٹ لائن نیوز : چین سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ چینگ ژونگ کُن اپنے گاؤں میں اونچی ایڑیوں میں اپنے دوستوں کے ساتھ مستی کرتے ہوئے ویڈیوز بناتا ہے۔ وہ ان ویڈیوز کو آن لائن پوسٹ کرتا ہے، اور ان سے حاصل ہونے والی رقم کو اپنی ماں کے کینسر کے علاج کی ادائیگی کے لیے استعمال کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپورٹس یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والے چینگ ژونگ روایتی اصولوں کو توڑتے ہوئے اعتماد کے ساتھ اپنی ویڈیوز میں نسوانی پہلو دکھاتے ہیں۔

چینی جونوان چھوٹی عمر سے ہی اپنے خاندان کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے۔ اسکول میں، اسے ساتھی طالب علم لڑکیوں کے ساتھ کھیلنے اور ڈانس کلاسز میں حصہ لینے پر چھیڑتے تھے، لیکن وہ اپنے شوق کو آگے بڑھانے میں ثابت قدم رہا۔

چینگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس کے گاؤں کے بزرگوں نے اس کے انداز کا احترام کرتے ہوئے اور اس کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے اس کی مدد کی۔

Leave a reply