ہمیں مشرقی سرحدپر بھارت سے خطرات ہیں، آئی ایس پی آر

0
144
ہمیں مشرقی سرحدپر بھارت سے خطرات ہیں، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم مشرقی سرحد پر بھارت کیجانب سے خطرات سے آگاہ ہیں، بھارت خطے میں اپنی اجارہ داری کیلیے جو اقدامات اٹھا رہا ہے۔ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت اس سے بخوبی واقف ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نےپریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بھارت نے رواں سال سیزفائر کی متعدد خلاف ورزیاں کی ہیں جن میں 25 جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، 564 دیگر اور 161 فضائی خلاف ورزیاں کی گئیں، متعدد فالس فلیگ آپریشنز بھی کیے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فورسز مختلف ریاستوں میں آزادی کی تحریکوں کو دبانے کیلیے ظلم کےپہاڑ توڑ رہی ہیں۔

جنرل احمد شریف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ بھارتی سکیورٹی فورسز معصوم کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نےکہاکہ مقبوضہ کشمیر کے معصوم اور بے گناہ عوام ہر فورم پر انکے ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a reply