ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو زندہ جلادیاگیا

0
150
ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو زندہ جلادیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو ایک شخص نے زندہ جلا دیا۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے شہر بروکلین کے سب وے اسٹیشن پر اتوار کی صبح انتہائی پریشان کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین میں سوئی ہوئی ایک خاتون کو مشتبہ شخص نے آگ لگا دی۔

خاتون سب وے پر سو رہی تھی جب ایک شخص نے مبینہ طور پر اسے لائٹر سے آگ لگا دی۔ پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کا تعلق وسطی امریکی علاقے گوئٹے مالا سے بتایا جاتا ہے۔

ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو دھواں محسوس ہوا جب انہوں نے آکر دیکھا کہ ایک خاتون آگ میں جل رہی ہے جس کے بعد پولیس نے آگ بجھائی تاہم بدقسمتی سے خاتون کی موت ہوگئی۔

Leave a reply