مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا

0
277
مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا

ہاٹ لائن نیوز : پولیس نے مقبول یوٹیوبر رجب بٹ کو شیر کے بچے کو غیر قانونی رکھنے اور اسلحے کی نمائش کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ضلع جہلم کےعلاقے چونگ میں جنگلی جانوروں کی موجودگی اور آتشیں اسلحہ کی غیر قانونی نمائش کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں اور پولیس نے رجب بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا۔

رجب بٹ یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک پر دیگر مواد کےعلاوہ اپنے خاندانی بلاگز، اسٹنٹ اور طرز زندگی کے مواد کیلیے جانےجاتےہیں۔

لیکن اب انہیں جنگلی حیات کے تحفظ کے قوانین اور ہتھیاروں کی عوامی نمائش پر ضوابط کی خلاف ورزی کے قانونی نتائج کا سامنا ہے۔

Leave a reply