سابق خاتون اول کے سابقہ شوہر کی مشکلات برقرار

0
39

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں خاور مانیکا کیخلاف اوکاڑہ میں قبرستان کی اراضی پر قبضہ کیس میں عدالت نے خاور مانیکا کیخلاف مقدمے کے اخراج کیلئے درخواست پر سرکاری وکیل کو ہدایات لینے کیلئے مہلت دے دی۔

وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمیں چالان کی کاپیاں فراہم نہیں کی جارہی ، اس کیس میں ہماری ضمانت ہوچکی ہیں لیکن اینٹی کرپشن یہ مقدمہ ابھی تک درج ہیں۔

جسٹس علی باقرنجفی نےاخراج مقدمےکیلئے درخواست پر سماعت کی۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے استدعا کی کہ متعلعہ حکام سے ہدایات لینے کیلئے مہلت دے دی جائے، عدالت نے استدعا منظور کرلہ اور کارروائی 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply