
ہاٹ لائن نیوز : سائنسدانوں نے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے، جن کا ماننا ہے کہ زمین کی سطح کے نیچے ہائیڈروجن کا بہت بڑا خزانہ چھپا ہوا ہے۔ یہ ہائیڈروجن 200 سال تک توانائی فراہم کرنے کے لیے تیل اور گیس جیسے ایندھن کی جگہ لے سکتا ہے یا انکی ضرورت کو یکسر ختم کر سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق زیر زمین تیل کے ذخائر سے تقریباً 26 گنا زیادہ ہائیڈروجن موجود ہے۔ لیکن سائنسدان یہ جاننے سے قاصر ہیں کہ یہ ہائیڈروجن کہاں موجود ہے؟
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہائیڈروجن مستقبل کیلیے ایک امید افزا ایندھن ہے۔ یہ وافر، ہلکا پھلکا ہے اور تیل وگیس کی جگہ لے سکتا ہے۔ دنیا بھر کی حکومتیں اسکی صلاحیت کو تلاش کر رہی ہیں۔
تحقیق کے مطابق 2050 تک دنیا کی ہائیڈروجن کی طلب میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ تاہم تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ہم دستیاب ہائیڈروجن کا 2 فیصد بھی حاصل کر لیں تو یہ تقریباً 200 سال تک دنیا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوگا۔








