تین لاکھ سے زیادہ لوگوں کاقبول اسلام

0
87

ہاٹ لائن نیوز : سعودی وزارت اسلامی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر سعود الغامدی کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں 347,646 افراد نے اسلام قبول کیا ہے۔

ڈاکٹر سعود الغامدی نے سعودی ٹی وی چینل ون سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک کےمختلف علاقوں میں 457 تبلیغی انجمنیں قائم ہیں اور مسلسل کام کررہی ہیں جو 423 تبلیغی خدمات فراہم کررہی ہیں۔

2019 ء میں 21,654 افراد، جبکہ 2020 ء میں 41,441 افراد، 2021 ء میں 27,333 افراد، جبکہ 2022 ء میں 93,899 افراد، اور 2023 ء میں 163,319 افراد نے اسلام قبول کیاہے۔

Leave a reply