جہاں روکاگیاوہیں بیٹھ جائیں گے، نئی حکمت عملی سامنے آگئی

0
175
جہاں روکاگیاوہیں بیٹھ جائیں گے، نئی حکمت عملی سامنے آگئی

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کے احتجاج کےحوالے سے حتمی حکمت عملی واضح کر دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہےکہ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، جہاں روکا جائیگا وہاں دھرنا اور احتجاج ہوگا۔ احتجاج کی کال حتمی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد میں ہی رہیں گے، قافلہ اسلام آباد میں داخل ہوا تو وہ بھی احتجاج میں شامل ہونگے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبرپختونخوا سےقافلے صوابی پہنچیں گے اور پھر مرکزی قافلہ اسلام آباد کیطرف مارچ کریگا جب کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی طبیعت کی خرابی کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہونگی۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ عمران خان کیجانب سے ملنے والے حکم پر ہر صورت عمل کیا جائیگا، وہ ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے، پی ٹی آئی کے بانی، دیگرقیدیوں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں ہی رہونگا۔

Leave a reply