
ہاٹ لائن نیوز: اسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کے فیصلے کو غیر شرعی قرار دے دیا۔
گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اور حکم میں کہا گیا کہ پہلی بیوی بغیر اجازت شوہر کی دوسری شادی پر عقد نکاح ختم کر سکتی ہے۔









