حزب اللہ کا نیا سربراہ منتخب کرلیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : حزب اللہ نے 27 ستمبر کو بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والے سابق رہنما حسن نصر اللہ کی جگہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم قاسم کو منتخب کیا ہے۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ 27 ستمبر کو بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔









