
ہاٹ لائن نیوز : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ یہ دھمکی ممبئی میں بشنوئی گینگ کے ارکان کے ہاتھوں بابا صدیقی کے مبینہ طور پر قتل ہونے کے چند ہفتوں بعد سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کیمطابق لارنس بشنوئی گینگ نے بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سلمان خان کو وارننگ جاری کر دی تھی۔
اطلاعات کے مطابق حال ہی میں بھارت کے شہر نوئیڈا سے ایک 20 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ دھمکی آمیز فون کالز میں ملوث تھا۔








