ٹرمپ صدر بننے کے لیے فرنچ فرائز بیچنے لگے

ہاٹ لائن نیوز : سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکا کے شہر پنسلوانیا کے شہر فیسٹر ول میں میکڈونلڈ ریسٹورنٹ میں فرنچ فرائز تیار کیا۔
اس حوالے سے ایک تنازعہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔ آؤٹ لیٹ مینیجر نے انٹرنیٹ پر ایک نوٹس شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ ریسٹورنٹ ایک ہفتے کے لیے بند ہے۔ اس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ریسٹورنٹ میں آمد اور فرنچ فرائز کی تیاری ایک اسکرپٹڈ ڈرامہ تھا۔
سوشل میڈیا ایپس پر وائرل ہونے والے مینیجر کے ایک نوٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ کی آمد کے پیش نظر ریسٹورنٹ بند کر دیا گیا تھا۔









