کوہاٹ میں بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی

0
109
کوہاٹ میں بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی

کوہاٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک بڑے دہشت گردی منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک گاڑی برآمد کی گئی جس میں دھماکہ خیز مواد بھرا ہوا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گاڑی کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا۔
ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق علاقے میں فوری طور پر سیکورٹی سخت کر دی گئی، چیک پوسٹیں مضبوط کی گئیں اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں مزید تلاشی اور حفاظتی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ممکنہ خطرات کو بروقت روکا جا سکے۔

Leave a reply