گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

0
183
گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز:جامشورو میں ایم نائن موٹروےپرلونی کوٹ کےقریب 3 گاڑیوں میں تصادم کےنتیجےمیں 3 افرادجانبحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

جامشورو پولیس کیمطابق ٹریفک کا المناک حادثہ جامشورو میں ایم نائن موٹروے لونی کوٹ کے قریب پیش آیا جہاں 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کے بعد کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث کار میں موجود افراد باہر نہ نکل سکے اور 3 افراد جھلس کر جانبحق جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

Leave a reply