عرفی جاوید کا ایک اور انوکھا کارنامہ، 13 ہزار چوڑیوں سے بنا 20 کلو وزنی لباس پہن لیا!

0
19
عرفی جاوید کا ایک اور انوکھا کارنامہ، 13 ہزار چوڑیوں سے بنا 20 کلو وزنی لباس پہن لیا!

بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ عرفی جاوید ایک بار پھر اپنے منفرد فیشن اسٹائل کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔

اس بار انہوں نے تقریباً 13 ہزار چوڑیوں سے تیار کردہ ایک غیر معمولی لباس زیب تن کیا، جس کا وزن مبینہ طور پر 20 کلوگرام ہے۔

اتنے بھاری لباس کو پہننا اور اس کے ساتھ چلنا یقیناً ایک مشکل مرحلہ ہے، تاہم عرفی جاوید نے اپنے مخصوص انداز میں اس منفرد تخلیق کو پیش کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

عرفی جاوید اس سے قبل بھی اپنے نت نئے تجربات کے ذریعے فیشن کی دنیا میں منفرد شناخت بنا چکی ہیں۔ وہ شیشے کے ٹکڑوں، دھاتی تاروں اور روزمرہ استعمال کی مختلف اشیا سے تیار کردہ ملبوسات بھی متعارف کرا چکی ہیں۔

Leave a reply