
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔
آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز میں نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بننا پاکستانی امپائر سلیمہ امتیاز کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔
اس نامزدگی کے بعد سلیمہ امتیاز دو طرفہ بین الاقوامی سیریز اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کر سکیں گی۔









