عصمت دری کے لیے سزائے موت کا قانون منظور کر لیا گیا

0
229
عصمت دری کے لیے سزائے موت کا قانون منظور کر لیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد جاری مظاہروں میں شدت آگئی ہے جب کہ بھارتی ریاست نے ریپ کرنے والوں کو پھانسی کی سزا دینے کا قانون منظور کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق کولکتہ کے ایک سرکاری اسپتال سے 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کی خون آلود لاش ملنے کے بعد مغربی بنگال میں مظاہرے پھوٹ پڑے اور مظاہرین نے مقامی حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا۔

عصمت دری کے مجرم کو پھانسی دینے کے قانون کو ریاستی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا ہے، لیکن قانون بننے کے لیے اسے صدر سے منظور ہونا باقی ہے۔

مغربی بنگال کا نیا قانون علامتی ہے کیونکہ تعزیرات ہند پورے ملک میں یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے، تاہم، صدارتی منظوری مستثنیٰ ہوسکتی ہے اور اسے ریاستی قانون بنا سکتی ہے۔

Leave a reply