اونٹاریو: پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان حامد وزیر برائے سیاحت و ثقافت مقرر

0
24
اونٹاریو: پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان حامد وزیر برائے سیاحت و ثقافت مقرر

کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو میں کابینہ میں اہم ردوبدل کرتے ہوئے پاکستانی نژاد رکنِ صوبائی پارلیمنٹ ذیشان حامد کو وزیر برائے سیاحت و ثقافت مقرر کردیا گیا۔

اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے کابینہ میں متعدد تبدیلیوں کا اعلان کیا، جس کے تحت ذیشان حامد کو نئی وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ذیشان حامد اس سے قبل آٹو تھیفٹ اینڈ بیل ریفارمز کے معاون وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

وہ ملٹن سے 2024 کے ضمنی انتخاب میں پہلی مرتبہ اونٹاریو پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ نئی ذمہ داری ملنے کے بعد وہ صوبے میں سیاحت اور ثقافت سے متعلق امور کی نگرانی کریں گے۔

Leave a reply