
ہاٹ لائن نیوز : پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکے سے دو بچے جاں بحق اور پانچ پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس لائن کے قریب ہوا۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ دھماکے میں ایک کار اور موٹر سائیکل تباہ ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقےکوگھیرے میں لےلیاہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں اور دیگر کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان کہلانے کے مستحق نہیں، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔







