موساد ایجنٹ کو پھانسی دےدی گئی

0
106

ہاٹ لائن نیوز: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک ایجنٹ کو پھانسی دے دی۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق موساد کے ایجنٹ کو ہفتے کی صبح جنوب مشرقی صوبے سیستان کی زاہدان جیل میں پھانسی دی گئی۔

ایران کی ایک عدالت نے ایجنٹ کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور اسرائیل کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی تھی۔ ایرانی حکام نے اسرائیلی ایجنٹ کی شناخت یا دیگر معلومات جاری نہیں کیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص نے موساد کے اہلکاروں کو مخصوص معلومات بھی بھیجی تھیں جن کا مقصد ایران اور اس کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانا تھا۔

Leave a reply