مردہ عورت زندہ ہو کر بہن سے لڑ پڑی

ہاٹ لائن نیوز : مصر کے جنوبی صوبے سے تعلق رکھنے والی خاتون کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ تدفین کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی صوبے بنی سیف سے تعلق رکھنے والی خاتون کی نماز جنازہ کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ خاتون کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات بھی شروع کر دیے گئے، اہل خانہ، اہم محلے اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد تعزیت کے لیے پہنچ گئی۔
لیکن کچھ دیر بعد اطلاع ملی کہ معمر خاتون دوبارہ زندہ ہو گئی ہے، ذرائع کے مطابق خاتون اپنی بہن پر برس پڑی اور اہل علاقہ کو اطلاع دینے پر غصے کا اظہار کیا۔
مصری میڈیا کے مطابق بنی سیف کی رہائشی شوگر کے مرض میں مبتلا تھیں، یہی وجہ تھی کہ وہ اس بیماری کے باعث کومے میں چلی گئیں۔ جس پر خاتون نے ڈاکٹروں سے معائنہ کرانے کے بجائے خود ہی ڈاکٹر بن کر بہن کو مردہ قرار دے دیا۔








