کپتان کے کیسز میں کون سنجیدگی نہیں دکھا رہا؟

0
71

ہاٹ لائن نیوز: چئیر مین پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس سمیت 7 مقدمات میں ضمانت خارج کرنے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے چئیر مین پی ٹی آئی کی مرکزی درخواستوں کو 25 اکتوبر کو سماعت کےلیے مقرر کردیا ۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی ۔

جسٹس عالیہ نیلم اور وکیل کے درمیان مکالمہ ہوا ۔

کدھر ہیں وکیل صاحب, جسٹس عالیہ نیلم

وکیل آسلام آباد میں موجود ہیں کچھ درخواستوں میں ، میں بھی وکیل ہوں ،وکیل سکندر ذولقرنین

دیکھئیے کدھر ہے آپ کا پاور آف اٹارنی ،عدالت

پاور آف اٹارنی پر تو دستخط جعلی ہیں عدالت

تین درخواستوں پر دستخط میرے ہیں دو پر منشی نے کیے ہیں ،وکیل

ہم ہائیکورٹ سے آپکے دستخط نکلوا لیتے ہیں ،جب آپکے پاس وقت نہیں ہے تو پھر کیسز دائر کیوں کرتے ہیں جسٹس عالیہ نیلم

ہم کیس کی مکمل پیروی کرتے ہیں ، وکیل سکندر ذولقرنین

آپ کی سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ درخواست کوئی دائر کرتا ہے پیش کوئی اور ہے ،جسٹس عالیہ نیلم

وکیل کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ سماعت پر تمام دستاویزات فراہم کردیں گے ، عدالت سے گزارش ہے کہ ریکارڈ منگوا لیا جائے کہ ان مقدمات میں چئیر مین پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی گئی ہے کہ نہیں ،

جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ ایسا آرڈر ہم تب کریں گے جب ہمارے سامنے کوئی وکیل کھڑا ہو کر بتائے گا ،ہم تو فیصلہ کرنے کےلیے بیٹھے ہیں ، ہم ایک بار کام شروع کردیں تو پھر ختم کر کہ چھوڑتے ہیں ۔

Leave a reply