جنرل الیکشن 2024 ؛ تفصیلات منظر عام پر

0
121

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ فل بنچ نے 341 رٹ درخواستوں پر فیصلے جاری کیے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نےجسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ قائم کیا۔

جسٹس شاہدبلال حسن اور جسٹس جوادحسن بھی فل بنچ کاحصہ تھے ، فل بنچ نے 10 جنوری سے الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کا آغاز کیا۔

فل بنچ نے ہفتہ اور اتوار سمیت 7 دن دیرتک مقدمات کی سماعت کی۔

فل بنچ میں 341 رٹ پٹیشنز کو سماعت کیلئے مقرر کئے گئے، فل بنچ نے صرف 7 دنوں میں الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کیخلاف تمام درخواستوں کے فیصلے جاری کئے۔

عمران خان,پرویز الہی, فواد چوہدری,حماداظہر,صنم جاویدکی اپیلوں کو خارج کیا گیا۔

Leave a reply