
ہاٹ لائن نیوز : جنوبی ہند کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے کی سالگرہ کی تقریبات میں اس وقت تباہ کن موڑ آگیا جب ایک لڑکا اسٹنٹ کرتے ہوئے جھلس گیا، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مداحوں کا ایک گروپ جنوبی بھارتی اسٹار کی سالگرہ منانے کے لیے جمع ہوا ۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور بہت سے لوگوں نے منتظمین کو بغیر نگرانی کے خطرناک اسٹنٹ کی اجازت دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔








