
ہاٹ لائن نیوز : ڈپریشن ایک پیچیدہ ذہنی بیماری ہے جس میں مبتلا افراد اکثر افسردہ رہتے ہیں اور ہر وقت بے بس محسوس کر سکتے ہیں۔
ہر کوئی اداسی یا صدمے کی وجہ سے زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر ڈپریشن کی علامات کا تجربہ کرتا ہے۔ ڈپریشن صرف ‘دماغ’ تک محدود بیماری نہیں ہے بلکہ اس کے نتیجے میں جسم پر بھی اثر پڑتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ڈپریشن کے کیسز کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ پھل کھانے کی عادت سے آپ خود کو اس بیماری سے بچا سکتے ہیں۔









