بلاول بھٹولاہور میں ڈیرےڈالنےکو تیار

0
207
بلاول بھٹولاہور میں ڈیرےڈالنےکو تیار

ہاٹ لائن نیوز : بلاول بھٹو رواں ہفتے لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے، لاہور کی قیادت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اہم دورے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی سیاسی صورتحال پر اراکین اسمبلی اور پنجاب کے رہنمائوں سے مشاورت کیجائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری بجٹ کے بعد پیپلز پارٹی کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کے حوالے سے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی سےبھی مشاورت کرینگے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ بلاول بھٹو کو تنظیم نو کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

Leave a reply