قتل کی ملزمہ الزام ثابت نہ ہونے پر باعزت بری

0
328
قتل کی ملزمہ الزام ثابت نہ ہونے پر باعزت بری

سیشن عدالت ، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری ۔۔عدالت نے ملزمہ بانو بی بی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوۂے ملزمہ کو بری کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔ایڈیشنل سیشن جج قاسم علی بھٹی نے کیس پر تحریری فیصلہ جاری کیا ۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ پراسیکیوشن ملزمہ کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے ۔
عدالت ملزمہ بانو بی بی کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے ۔ملزمہ سمیت دیگر ہمراہی ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج ہے ۔

Leave a reply