وکلاء نے بار کونسل کی ہڑتال کو مسترد کر دیا ,ترجمان لاہور ہائیکورٹ

0
266
وکلاء نے بار کونسل کی ہڑتال کو مسترد کر دیا ,ترجمان لاہور ہائیکورٹ

پنجاب کے وکلاء نے ہڑتال کی کال مسترد کرکے ملکی تاریخ میں سنہرے باب کا اضافہ کیا: لاہور ہائی کورٹ

لاہورہائی کورٹ سمیت پنجاب بھرکی ضلعی عدلیہ میں عدالتی کارروائی معمول کے مطابق رہی: لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ میں 662 مقدمات کے فیصلے: لاہور ہائی کورٹ

ضلعی عدلیہ میں 15 ہزار کے قریب مقدمات کے فیصلے ہوئے: لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ اور تمام علاقائی بنچز میں عدالتی کارروائی معمول کے مطابق جاری رہی۔

لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ اور علاقائی بنچز پر کسی بھی کیس کو وکلاء کی ہڑتال کے باعث موخر نہ کیا گیا،

َ تمام کیسز میں فریقین کے وکلاء عدالتوں میں پیش ہوئے اور ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق لاہور پرنسپل سیٹ پر 362 مقدمات کے فیصلے ہوئے: لاہور ہائی کوٹ

ہائی کورٹ ملتان میں 187، بہاولپورمیں 94 اور راولپنڈی بنچ پر19 مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔

پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 11 ہزار 772 نئے مقدمات دائر ہوئے۔

پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں ایک دن میں 14 ہزار 863 مقدمات کے فیصلے کئے گئے: اعدادوشمار

صوبہ پنجاب کی کسی بھی ہائی کورٹ بار کی جانب سے ہڑتال کی کال نہیں دی گئی۔

صوبہ پنجاب میں ضلعی و تحصیل بار ایسو سی ایشنز کی بہت بڑی اکثریت نے بھی آج ہڑتال کی کال نہیں دی۔

وکلاء نے عوامی مفاد میں عدالتوں میں پیش ہو کر ہڑتال کی کال کو بری طرح ناکام بنایا۔

پنجاب کے وکلاء نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور عدلیہ ی آزادی میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

پنجاب کے وکلاء نے ہڑتال کلچر کے خاتمے کیلئے عملی مظاہرہ کر کے ملک کی تاریخ میں ایک سنہرے باب کا اضافہ کیا۔
عدلیہ اور وکلاء کو آپس میں لڑوانے والے بری طرح ناکام ہونگے۔
عدلیہ اور بار کمزور کرنے کی ہر سازش کا وکلاء کے تعاون سے ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

ضلعی عدلیہ کے ججزبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں: لاہور ہائی کورٹ کا خراجِ تحسین

اچھی کارکردگی کے حامل جوڈیشل افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گے: لاہو ہائی کورٹ کا اعلامیہ

Leave a reply