
اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے اپریل سے جون 2026 کے دوران توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے سرکاری تحائف کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ جاری کردہ ریکارڈ کے مطابق اس عرصے میں مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو مجموعی طور پر 21 تحائف موصول ہوئے۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، شیلڈ، ٹائی، چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ اور گھڑی سمیت مختلف تحائف موصول ہوئے۔
ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو چمڑے سے تیار کردہ چینی بیلٹ، مصری مجسمے کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے اپنے موصولہ تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان تحائف کی مالیت کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے، جس کے بعد متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔









