پنجاب حکومت سےعدالت نے جواب مانگ لیا

0
187
پنجاب حکومت سےعدالت نے جواب مانگ لیا

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے اور باردانہ نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے پنجاب کی کابینہ کو گندم سےمتعلق فیصلےپر عدالت کو آگاہ کرنیکی ہدایت کر دی۔

عدالت نے کہاہے کہ عدالت حکومت کے پالیسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گی، اگلی سماعت پر پنجاب کابینہ کے گندم سے متعلق فیصلے سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

جسٹس شاہد کریم نےایڈوکیٹ فرحت منظورکی درخواست پرسماعت کی،درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے 3900 روپے فی من گندم خریداری کیلئے پالیسی جاری کی،کسانوں کو بروقت باردانہ فراہم نہیں کیا جارہا،حکومت نے 22 اپریل سے کسانوں سے گندم خریداری شروع کرنا تھی،حکومت نے اپنی پالیسی کیمطابق کسانوں سے گندم خریداری شروع نہیں کی،بارشوں کی وجہ سے کسان سستےداموں فصل گندم مافیا کو فروخت کرنےپر مجبور ہیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کو فوری سرکاری ریٹ پر کسانوں سے گندم خریدنے کا حکم دے ،عدالت کسانوں کو باردانہ فراہم کرنیکا حکم دے۔

Leave a reply