ضلعی انتظامیہ کو ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس لینے سے روکنے کی استدعا

0
255
ضلعی انتظامیہ کو ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس لینے سے روکنے کی استدعا

ہاٹ لائن نیوز : عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس وصولی سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا ہے، عدالت نے ضلعی انتظامیہ، حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے، درخواست گزاروں کےوکیل ایڈووکیٹ اظہر اقبال نے دلائل دئیے۔

وکیل کا موقف ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بغیر کسی قانونی جواز کے ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، ٹیکس وصولی کرکے کوئی بھی سہولت نہیں دی جا رہی ہے، قانون کےتحت سہولت دئیے بغیر ٹیکس وصولی نہیں کی ہو سکتی،عدالت سے استدعا ہے کہ ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس وصولی کا حکم کالعدم قرار دے۔

Leave a reply