لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

0
247
لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار مرکزی تقریب منعقد ہوئی ہے، لاہور میں تئیس مارچ یوم پاکستان کے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

یوم پاکستان کی پروقار مرکزی تقریب مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی ہوئی، پاک فضائیہ کے چاک وچوبند دستے نے مزار اقبال پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالی لیں اور مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل طارق محمود غازی نے دستے کا معائنہ کیا تھا۔

ائیر وائس مارشل طارق محمود نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے، مزار اقبال پر شہریوں کی طرف سے بھی حاضری دی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی ہے۔

Leave a reply