پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سہولت کے لیے سمارٹ سٹور قائم

0
268
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سہولت کے لیے سمارٹ سٹور قائم

پنجاب کی جیل میں قیدی اب گھر سےسامان منگوانے کے بجائے جیل سے ہی حاصل کر سکیں گے، قیدیوں کی سہولت کے لیے سمارٹ اسٹور بنا دیا گیا ہے۔

کیمپ جیل لاہور میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے تحت سمارٹ سٹور کو باضابطہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔

بیکری آئٹمز، صابن ، چائے، کولڈ ڈرنکس،سمیت تمام اشیائے ضروریہ سٹور پر دستیاب ہونگی۔

اس اقدام سے قیدی اپنے گھروں سے سامان منگوانے کے بجائے جیلوں سے حاصل کر سکیں گے۔

پنجاب بینک میں قیدیوں کے موجودہ اکاؤنٹ سے بائیو میٹرک تصدیق کےذریعے آن لائن ادائیگی کی جاسکتی ہے۔

Leave a reply