اسد عمر کی آج بھی حاضری معافی منظور

0
61

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نےنو مئی کو تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اسد عمر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے اسد عمر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کردی ۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نویداقبال نےسماعت کی۔

اسد عمر آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے ، انکے وکیل کی جانب سے مسلسل 8 ویں بار حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔

یاد رہے کہ عدالت نے اسد,عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے ، اسد عمر کیخلاف لاہور میں 7 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Leave a reply