قرض لینے کے لئے خاتون مردہ شخص کو بنک لے گئی

0
38

ہاٹ لائن نیوز : برازیل کی ریاست ریو میں خاتون وہیل چیئر پررشتے دار کو لے کر بینک سے قرض لینے چلی گئی جو کہ بے جان تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون بینک سے تین ہزار 250 ڈالر کا قرض لینے آئی تھی جس کی ویڈیو بینک میں لگے سی ۔سی۔ ٹی ۔وی کیمرے میں محفوظ ہوئی، جو کہ خبروں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی بھی زینت بنی ہے۔

ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنے مردہ رشتے دار کو بار بار قلم پکڑ کر قرض لینے کے لئے دستخط کا بول رہی ہے، بار بار قلم نہ پکڑنے اور آنکھیں بند ہونے پر بینک نمائندے کو شک ہوا جس پر اس نے خاتون سے سوال جواب شروع کر دیے اور پولیس کو طلب کر لیا، پولیس نے بینک پہنچتے ہی خاتون کو گرفتار کر لیا اور ساتھ ہی مردہ شخص کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔

Leave a reply