انٹرنیٹ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم

0
39

ہاٹ لائن نیوز : سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے جو موجودہ براڈ بینڈ کی رفتار سے 45 لاکھ گُنا تیز ہے،برمنگھم کی ایسٹن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے عمومی طور پر استعمال ہونے والے آپٹیکل فائبر کی مدد سے 301 ٹیرا بِٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے انٹرنیٹ چلا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے، اس رفتار سے انٹرنیٹ پر موجود ہر مووی ایک منٹ میں ڈاؤن لوڈ ہو سکے گی۔

سائنس دانوں نے اس ریکارڈ کو ایک نئی آپٹیکل پروسیسنگ ڈیوائس بنا کر حاصل کیا، جس سے نئی ویو لینتھ بینڈز کی راہ کھولی ہے، جس کو اس سےقبل فائبر آپٹک نظام میں استعمال نہیں کیا تھا، ڈاکٹر آئن فلپس نے کہا کہ ڈیٹا کو گھر یا دفتر میں موجود انٹرنیٹ کنکشن جیسے آپٹیکل فائبر کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔

Leave a reply