شہبازشریف کو وزیراعظم کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی

0
337
شہبازشریف کو وزیراعظم کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی

ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو قائد ایوان کے انتخاب سے قبل وزیراعظم کی سیکیورٹی فراہم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کو قائد ایوان کے انتخاب سے قبل ہی وزیراعظم کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف مکمل سیکیورٹی میں گھرے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے اتحادی جماعتوں کے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا اور تقریر بھی کی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں نئے قائد ایوان اور ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا، جس کے لیے اراکین قومی اسمبلی کی آج پارلیمنٹ ہاؤس آمد جاری ہے۔ انہیں 200 امیدواروں کی حمایت حاصل ہے جب کہ ان کا مقابلہ اتحاد کونسل کے عمر ایوب سے ہے۔

Leave a reply