نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کو خالی کرا لیا گیا

0
63

ہاٹ لائن نیوز: نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کو ٹیکسی میں دستی بم کی موجودگی کے بعد خالی کرا لیا گیا ہے۔ دستی بم ایک ٹیکسی سے ملا۔ ڈرائیور نے بتایا کہ ایک مسافر کو اتارنے کے بعد جب اس نے پچھلی سیٹ کو چیک کیا تو اسے ایک دستی بم نظر آیا۔

جس وقت ٹیکسی ڈرائیور نے پولیس کو اطلاع دی، نیویارک کے کئی علاقوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے جاری تھے۔ پولیس کو ٹائمز اسکوائر تک پہنچنے میں غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس کو آگے بڑھنے سے روکنے پر متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔ بہت سے مظاہرین اس وہم میں مبتلا تھے کہ پولیس انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس کو اعلان کرنا پڑا کہ وہ مظاہرین کے خلاف کچھ نہیں کرنا چاہتے لیکن بم کی اطلاع پر کارروائی کر رہے ہیں۔

Leave a reply