اسرائیل کا غزہ پر زمینی حملہ شروع

0
84

غزہ: (ہاٹ لائن نیوز) اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ اس نے غزہ پر زمینی حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے حماس کے ٹھکانوں پر کیے گئے۔

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں علاقے کو عسکریت پسندوں اور ہتھیاروں سے پاک کرنے اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے علاقائی حملے کیے ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق ایک ہفتے کے دوران غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 2 ہزار فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ غزہ پر مسلط کردہ ناکہ بندی کی وجہ سے ایندھن، پانی اور خوراک کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی چھوڑنے پر مجبور کرنے کے عمل کو ہولناک قرار دیا جب کہ امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ شہریوں کا قتل عام بند کرے۔

Leave a reply