
ہاٹ لائن نیوز : انسدادِ دہشت گردی عدالت میں نو مئی عسکری ٹاور حملہ کیس میں چار ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔
سجاول ، کاشف مسعود ملزم عظیم اللہ اور مزمل مسعود حاضری کیلیے پیش ہوئے، انسداد دہشتگردی عدالت کےجج محمدنوید اقبال نے سماعت کی ، عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 7 مارچ تک توسیع کر دی ۔
عدالت نےآئیندہ سماعت پرتفتیشی افسرسےرپورٹ طلب کرلی ۔
خیال رہے کہ ملزمان نے گرفتاری کے ڈر سے عسکری ٹاور حملہ کیس میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔









