پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ

0
76

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں فائرنگ اور طلبہ کے درمیان لڑائی جھگڑا کےکیس میں عدالت نے اٹھارہ ملزمان کا سات دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔

پولیس نے سجاد خان ، عبداللہ ، ولی خان ،سیف اللہ ، نصراللہ ، عصمت اللہ ، شاکر خان ، سمیت اٹھارہ ملزمان کو پیش کیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمدنوید اقبال نےکیس پر سماعت کی ۔

تفتیشی افسر نوید انجم نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش اور اسلحہ برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ، یہ نام نہاد طالب علم ہیں جو یونیورسٹی کا ماحول خراب کر رہے ہیں ۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان طالب علم ہیں غلط طور پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا ، عدالت ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply