وکیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت

0
45

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں روزنامہ نیشن کے چیف ایڈیٹر سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی ، جسٹس عابد حسین چھٹہ نے ایڈوکیٹ محمدآفاق کی درخواست پرسماعت کی ۔

ایڈوکیٹ محمد آفاق نے عدالت میں بتایا کہ 2014 ء میں میاں داؤد نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی کیخلاف توہین آمیز رپورٹنگ کی،2014 میں میاں داؤد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی، 10 سال تک میری درخواست سماعت کے لیے مقرر نہ ہو سکی، اس دوران مظاہر علی اکبر نقوی کو نا اہل کردیاگیا،میاں داؤد نےمظاہر علی اکبر نقوی کو نا اہل کروایا۔

Leave a reply