پشاور دھماکہ : سکول جانے والے بچے زخمی

0
325
پشاور دھماکہ : سکول جانے والے بچے زخمی

ہاٹ لائن نیوز : بابو گڑھی کے ورسک روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس میں 3 بچوں سمیت 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پشاور کے ورسک روڈ بابو گڑھی میں دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 بچے اور ایک شخص زخمی ہوا، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا نجی بینک اور اسکول کے قریب ہوا جس سے 2 گاڑیاں اور قریبی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔ .

Leave a reply